تمام بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، فائل فوٹو
تمام بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، فائل فوٹو

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

مالا کنڈ: ورتیردوبندی کے علاق میں میں ملزمان کی فائرنگ سے دوسگے بھائی جاں بحق جبکہ فائرنگ کے زد میں اکر 10 سالہ بچی سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے ورتیردوبندی میں ملزمان کی فائرنگ سے دوسگے بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کی ذد میں آکر ایک 10 سالہ راہگیر بچی اور نامعلوم شخص بھی زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں،لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

ملزمان واردات کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلیے لیویزکے بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی۔