پی پی عوام اورباقی جماعتیں اقتدارکا سوچتیں،آصفہ بھٹو

ٹنڈوالہیار: آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے عورتوں کی زندگی کو بہتر بنایا لیکن ظالموں نے انہیں ہم سے جدا کردیا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے شاہ پوررضوی میں کارکنان و عوام سے خطاب کے دوران کیا،جلسہ گاہ پہنچنے پرانکا والہانہ استقبال کیا گیا،اس موقع پرآصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کا سوچا اورپی پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کو صرف اقتدارکا لالچ ہے،ہم نے ہمیشہ غریب مزدورکا ساتھ دیا،جب بینظیربھٹو وزیراعظم تھیں انکی میٹنگ میں پہلا ایجنڈا عوام کی زندگی آسان کرنا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری وعدہ کرتے ہیں کہ وہ جب بھی وزیراعظم بنیں گے اسکا پہلا ایجنڈا عوام کی زندگی آسان بنانا ہوگا،بلاول بھٹو پہلا سیاستدان ہے جو غربت،بیروزگاری اورمہنگائی سے لڑرہا ہے،8 فروری کو پی پی کو جتواکرہمارا ساتھ دیں اوربلاول بھٹو زرداری کو موقع دیں تاکہ وہ آپ لوگوں کے حقوق کیلئے لڑسکیں۔