علیمہ خان کا جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سیمینار سے ورچوئل خطاب
ملک میں چادر اور چہاردیواری کو پامال کرنا فیشن بن چکا، نئی نسل کے دل اب بھی عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ہمشیرہ عمران خان
January 23, 2024 · قومی
ہم رات 12 بجے سے کیس کے لیے آئے ہیں لیکن یہاں تو جج ہی نہیں، فائل فوٹو
واشنگٹن: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے جیک مارٹن آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک بڑے سیمینار سے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بنا دیا گیا ہے جہاں نہ تو آئین ہے اور نہ ہی قانون، ہر کوئی اپنی منشاء اور مفادات کے لیئے جو چاہتا ہے وہ کر رہا ہے۔ قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔ ملک میں چادر اور چار دیواری کو پامال کرنا فیشن بن چکا ہے ، نئی نسل کے دل اب بھی عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔