کوئٹہ: ریلی پرپی ٹی آئی کےحامی امیدواروں کیخلاف مقدمات

کوئٹہ :  بغیر اجازت کے ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 3امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے، پیر کو مقدمات جناح ٹاؤن، گوالمنڈی اور سٹی پولیس تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج ہوئے، پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شہر میں اجازت کے بغیر ریلی نکالی گئی، شرکا نے پولیس کو دھکے دیکر کار سرکار میں مداخلت بھی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات میں این اے 263 کے امیدوارسالار خان، پی بی 43 کے اْمیدوار دودا شاہوانی اور پی بی 44 کے امیدوار ملک فیصل دہوار کو نامزد کیا گیا، ریلی میں شریک پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کوبھی نامزد کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اگر ایف آئی آر میں نامزد امیدواروں نے ضمانتیں نہ کروائیں تو ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، مانیٹرنگ کمیٹی کے پاس شکایت کی صورت میں امیدوار انتخابات سے باہرہوسکتے ہیں۔