اسلام آباد ہائیکورٹ: ارشد شریف کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

 

اسلام آباد: (اُمت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف شہید کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ٹوئٹ، انٹرویو یا بیان کے تناظر میں درج کئے گئے تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کریں، یہ تمام مقدمات سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں کیسے درست ہیں؟

تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کر لئے، کیس کی آئندہ سماعت 14 فروری کو ہوگی۔