مولانا فضل الرحمن آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند رے، فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمن آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند رے، فائل فوٹو

پی پی عمران خان سے ملنے کیلیے منتیں کر رہی ہے، حافظ حمد اللہ

جے یو آئی (ف) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توہین کی ہے، پی پی اور ن لیگ بتا دیں کہ کیا انہوں نے جنرل باجوہ کو تین سال کی ایکسٹینشن نہیں دی۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے والی پارٹیاں اس کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتی ہیں، جمعیت علمائے اسلام نے باجوہ کو ایکس ٹینشن دینے کی برملا مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت بند رے، پیپلزپارٹی کی قیادت رات کی تاریکی میں جیل میں عمران خان سے ملنے کے لیے منتیں کر رہی ہے۔