لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

پولیس کی بر وقت جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

February 22, 2024 · قومی

 

لکی مروت (اُمت نیوز)خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

ڈی پی او لکی مروت کے مطابق پولیس کی بر وقت جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہو گئے۔

ڈی پی او لکی مروت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔