پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے طلب
پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے ۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے، فائل فوٹو
لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10بجے ہو گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کو زبانی طور پر اجلاس کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے کل کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خاں کریں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس سب سے پہلے طلب کیا گیا ہے۔