پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

March 1, 2024 · اہم خبریں, قومی
ریاست تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، وہ تیار نہیں، فائل فوٹو

ریاست تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، وہ تیار نہیں، فائل فوٹو

کوئٹہ: پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان کیلیے نامزد کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی کےنام کی منظوری دیدی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔