چکوال (اُمت نیوز) چکوال میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر 4 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 10 پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے چھپڑ بازار میں زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران ڈپٹی کمشنر شہریوں کے ہمراہ خود بھی قیمتیں چیک کرتی رہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کسی کو مہنگی اشیا فروخت نہیں کرنے دیں گے، شہریوں کو ہر حال میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خور و نوش ملیں گی، دکانداروں کو مہنگی چیزیں بیچنا مہنگا پڑے گا۔