اسلام آباد( اُمت نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے ، پاکستان کے لئے مختلف پراجیکٹس کی تیاریاں ہورہی ہیں اس ضمن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت ہوگی ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں بھی تعاون جاری ہے ، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی ۔