فائل فوٹو
فائل فوٹو

راشن کا جھانسہ دے کر2 کم عمر لڑکیوں سے مبینہ زیادتی

لاہور:لاہور میں بھیک مانگنے والی 2کمسن بچیوں کیساتھ مبینہ زیادتی  کا واقعہ پیش آیا

ذرائع کے مطابق راوی روڈ کے قریب راشن کا جھانسہ دیکربھیک مانگتے والی 2 بچیوں  کومبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی عمریں 12 سال اور15سال ہیں۔

زیادتی کرنے والے ملزمان پھول فروش اورسگے بھائی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان راشن کا جھانسہ دیکربچیوں کو کارخانہ میں لے گئے تھے، کارخانے میں نشہ آورجوس پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچیوں کی خالہ ثریا بی بی کی مدعیت میں درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔