ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
افسوس ناک واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ ماں اورایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقرا اور7 سالہ علی حسن شامل ہے۔
خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا چائے میں زہرشوہر نےملایا، شوہربچوں کےرشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برے ہیں۔