چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کئے جائیں، محسن نقوی

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔

محسن نقوی کی زیرِ صدارت چینی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات پر ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسروں نے شرکت کی

اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمے داری ہے

چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔