خیبرپختونخوا میں 42 ججز کے تبادلے

پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 9 سول اور 8 سینئر سول ججز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

April 6, 2024 · قومی

پشاور (اُمت نیوز) خیبرپختونخوا میں 42 ججز کے تبادلے کردیئے گئے۔

پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 9 سول اور 8 سینئر سول ججز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 16 ایڈیشنل اور 9 ڈسٹرکٹ سیشن ججز بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔