اسلام آباد (امت نیوز) معروف دانشور اور ادیب ڈاکٹر فاروق عادل نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب ‘ جب مؤرخ کے ہاتھ بندھے تھے’ پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قومی تاریخ کو معروضی انداز میں مرتب کرنا ایک اہم قومی خدمت ہے جس کے لیے مصنف مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر مصنف کو سول ایوارڈ تمغہ امتیاز حاصل کرنے کی بھی مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ذرائع ابلاغ عوام کی آواز ہوتے ہیں جن کی بنیادی ذمہ داری قومی انداز فکر کی ترویج و اشاعت ہے. اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔