فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پھر تشکیل نو کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیل نو کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن بنادیا، ان کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ برقرار رہیں گے، ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اس کے علاوہ اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کی 7 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) بھی شامل تھی۔