بھارت کی معروف سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے طلاق کی تصدیق کے بعد پہلی عید پر پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ثانیہ مرزا نے عیدالفطر کی لُک شیئر کی تھی۔
ان تصاویر میں انہیں بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ خوبصورت پوز دیتے اور امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
تاہم جو بات توجہ طلب ہے وہ یہ کہ بھارتی سابقہ کھلاڑی نے اس خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کی نئی عید کلیکشن سے سرمائی رنگ کے ایک دیدہ زیب جوڑے کا انتخاب کیا ۔
را سلک کے اس دلکش جوڑے پر سفید رنگ سے بھاری ایمبرائیڈری کی گئی ہے، جو اس جوڑے کی خوبصورتی کو مزید نکھار رہی ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخاب کردہ اس جوڑے کی قیمت نومی انصاری کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی 65 ہزار روپے ہے۔