سندھ کابینہ میں مزید 8 وزرا شامل ، آج حلف اٹھائیں گے

متوقع وزرا نثار کھوڑو ، جام مہتاب ڈھر ، مخدوم فخرالزماں ، امداد پتافی ، امتیاز شیخ اور جمیل سومرو شامل

April 17, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی، مزید 8 وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق متوقع وزرا نثار کھوڑو ، جام مہتاب ڈھر ، مخدوم فخرالزماں ، امداد پتافی ، امتیاز شیخ اور جمیل سومرو شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اور اقلیتی رکن اسمبلی کو بھی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔