ڈیرہ اسماعیل خان(اُمت نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے یارک ٹول پلازہ کے قریب کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔