سرکاری ملازمین کو پینشنز اور تنخواہیں 31 مئی کو دینے کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی پریشانی سے بچاتے ہوئے تنخواہوں اور پیشنز سے متعلق اہم خوشخبری سنائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہیں اور پنشن 31 مئی کو جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2جون کی چھٹی ہے اور جمعہ کو 31 مئی کو تنخواہ ملے گی۔