لاشوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائل فوٹو
لاشوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائل فوٹو

ٹھٹھہ میں کرنٹ لگنے سے 3 خواتین جاں بحق

کراچی: ٹھٹھہ میں کرنٹ لگنے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے تین خواتین کے جاں بحق ہونے کا واقعہ گاؤں نبن چانڈیو میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایک خاتون کو پنکھےکا تار لگانے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگا، ماں کو بچانے کے دوران دونوں بیٹیاں بھی جاں بحق ہو گئیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل خیر پور میں کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک ہو گئے تھے۔