خوشاب، مسافر کوچ اور ڈمپرمیں تصادم، 4 جاں بحق
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مسافر کوچ تلوکر سے خوشاب آ رہی تھی۔
June 25, 2024 · قومی
فائل فوٹو
خوشاب میں پنڈی روڈ پر مسافر کوچ اور ڈمپرمیں تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مسافر کوچ تلوکر سے خوشاب آ رہی تھی۔