کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوارہو گیا۔
کئی روز سے جاری ہیٹ ویو کے بعد شہر میں کالی گھٹائیں چھاگئیں اور ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
گنگناتی بوندوں کے زمین پر پڑتے ہی گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن، اورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا اور سائٹ ایریا میں تیز ہوا کے جھکڑ چلے اور ساتھ ہی رم جھم برسنے لگی۔
ابرکرم برستے ہی بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس سے لوگوں کو معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اورہفتے کوبھی شہرمیں آندھی وگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔