چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا، فائل فوٹو
چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا، فائل فوٹو

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد: پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق  پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446  ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ 7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی  سال کا آغاز 8 جولائی اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا۔

چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔