کراچی میں آج گرمی بڑھنے، کل بارش کا امکان

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے جبکہ کل سے بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہر کے شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے، جس کے باعث آج شام یا رات کےاوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہو سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔