ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ،پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں، فائل فوٹو
ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ،پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں، فائل فوٹو

محکمہ ریلوے کا20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

لاہور : محکمہ ریلوے  نے 20 سے زائد ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ،پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں منافع بخش ٹرینیں بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس ،عوام ایکسپریس، گرین لائن، پاک بزنس، بولان میل، چناب، مہر، سمن سرکار،ہزارہ ایکسپریس، تھل، سکھر، موہنجودوڑو پسنجر، ماروی، بہاؤالدین ذکریا، کوہاٹ، راولپنڈی پسنجر وغیرہ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 20 سے زائد مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانےکیلئے کام شروع کردیا گیا ہے،ترجمان کا مزید کہنا ہے ریلوے کمرشل ڈیپارٹمنٹ جلد ہی ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا۔

ٹترجمان ریلویز کے مطابق رینوں کو پرائیویٹ کرنے سے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔