اسلام آباد(اُمت نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی۔
الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں، ترمیم کے بعد الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائے گی، صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن بل، ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے، الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 4 جولائی کو پاس ہوا تھا۔