مشتعل مظاہرین نے پیسکو اسٹور اور دفتر کا ریکارڈ ضائع کردیا، فائل فوٹو
مشتعل مظاہرین نے پیسکو اسٹور اور دفتر کا ریکارڈ ضائع کردیا، فائل فوٹو

لکی مروت، مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر حملہ، توڑ پھوڑ

لکی مروت میں سرائے نورنگ گرڈ اسٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ بھی ضائع کردیا جبکہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرین نے پیسکو دفتر پر دھاوا بول دیا، مشتعل احتجاجی مظاہرین نے دفتر اور گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔

مشتعل مظاہرین نے پیسکو اسٹور اور دفتر کا ریکارڈ ضائع کردیا جبکہ پولیس مظاہرین کے آگے بالکل بے بس نظر آئی۔

ترجمان پیسکو کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ماماخیل فیڈر پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث گرڈ سٹیشن پر حملہ کیا، اس دوران مظاہرین نے پیسکو فیلڈ اسٹوراور متعلقہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔حملے کے دوران مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن میں پتھراؤاور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سامان اٹھاکرباہرپھینک دیا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ماما خیل فیڈر پر لائن لاسز 68 فیصد سے زائد ہیں ، توڑپھوڑ کے باعث شہر بھر میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔