کراچی(اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت امامِ حسینؓ کے فکر و فلسفے کے تحت ہر ظلم کے خلاف آوازِ حق بلند کرنا ہو گی۔
یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں حضرت امام حسینؓ کے پیغام اور ان کے تاریخی کردار کی یاد دلاتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سچائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ثابت قدمی سے ہی دور کیا جاسکتا ہے، آج فلسطین میں انسانی تاریخ کی بدترین نسل کشی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔