کراچی،شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے 2 افرادجاں بحق

 

کراچی (اُمت نیوز)سول ہسپتال کراچی میں ہیٹ سٹروک سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں یوم عاشورہ کے پر جلوس میں متعدد عزاداروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ محمد علی جناح روڈ پر قائم طبی کیمپ میں 400 کے قریب عزاداروں کو طبی امداد فراہم کیا گیا

سول ہسپتال کراچی کی جانب سے این جے وی سکول کے باہر قائم طبی کیمپ میں 400 کے قریب شہری ہیٹ ویو سے پہنچے

تمام عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیا گیا،ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں صرف 22 شہری گرمی کی شدت سے متاثر ہوکر پہنچے ،متاثرین میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔