لاہور: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گرد امین الحق کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے جس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ امین الحق کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
حکام سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔