زخمیوں میں سے زیادہ تر کو بھگدڑ کی وجہ سے چوٹ لگی ہے، فائل فوٹو
زخمیوں میں سے زیادہ تر کو بھگدڑ کی وجہ سے چوٹ لگی ہے، فائل فوٹو

بنوں،احتجاجی مارچ کے دوران فائرنگ، بھگدڑ۔ ایک جاں بحق،23زخمی

بنوں: بدامنی کے خلاف شہریوں کے احتجاجی مارچ کے دوران فائرنگ اور بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق, 23 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں احتجاجی مارچ کے دوران فائرنگ اور بھگدڑ سے ایک شخص جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ ضلع بنوں میں بے امنی کے خلاف احتجاج کے لیے لوگ اسپورٹس کمپلکس کے مقام پر جمع ہو رہے تھے، زیادہ ترلوگ بھگدڑ سے زخمی ہوئے جب کہ بعض افراد کو گولیاں لگیں۔

رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس نے کی، سرکاری حکام نے بھی اب تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

شہر کے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایک لاش اور 23 زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے زیادہ تر کو بھگدڑ کی وجہ سے چوٹ لگی ہے تاہم کچھ گولی لگنے سے بھی زخمی ہوئے ہیں۔