نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی کا ن لیگ چھوڑنےکا اعلان

عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا

July 20, 2024 · اہم خبریں, قومی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے خودکو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکے تھے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔