اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔
سی ڈی اے نے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس نے سیکریٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔
چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکریٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔
ابتدا میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی گرفتاری کی بھی خبر آئی تھی تاہم بعدازاں پولیس نے اس کی تردید کردی۔
رؤف حسن کی طبیعت کی خرابی کے باعث بیرسٹر گوہر ان کے ہمراہ پولیس لائنز روانہ ہوئے تھے جہاں پولیس نے ان سے کہا کہ آپ کی کسی مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں لہذا آپ روانہ ہوسکتے ہیں۔ پولیس نے انہیں گھر چھوڑ دیا جبکہ رؤف حسن تاحال پولیس لائنز میں زیر حراست ہیں۔