فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ نیا کیس ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مزید 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا، احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 29جولائی تک توسیع کردی۔

احتساب  عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا،نیب ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کردی ،بشریٰ بی بی کے وکیل نے پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرم مکمل کرلی۔