اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری 13 خواتین کو بھی آ ج دوپہر سنٹرل آفس سے گرفتار کرکے نا معلوم جگہ منتقل پر کیا گیا ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور قائد حزب اختلاف عمرایوب خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت علی بِخاری اور دیگر لوگ میرے ہمراہ وویمن پولیس سٹیشن پہنچے ہیں، وویمن پولیس سٹیش ستارہ مارکیٹ میں میری متعلقہ پولیس حکام سے ملاقات ہوئی ہے،جہاں ہمیں معلومات دی گئی کہ 13خواتین وویمن پولیس سٹیشن نہیں ہے، پولیس حکام کا موقف ہے کہ خواتین ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، وہان سے بھی ہم نے پتہ کرایا ہے لیکن وہاں بھی موجود نہیں ہے ، ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔
ان کامزہد کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں قانون ہے نہ قانون کی حکمرانی ہے،خواتین کے خاندان کے لوگ اور ہم بہت زیادہ تشویش میں ہیں، فارم 47 کی حکومت کو چاہئےکہ فورا تمام 13 خواتین کے بارے میں ہمیں بتائے تا کہ ہم ان تک پہنچ سکے۔