وزیراعظم نے ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دے دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دے دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی ترقی برآمدات بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت و متعلقہ ادارے 3 برس میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو خوش آئند ہے۔