اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔
ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری پر اڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 جنوری 2024 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کی تھی۔