محسن نقوی کا ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح ٹانک میں بھی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے

ملک کی بقا کی جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔