اسلام آباد(اُمت نیوز)حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے پہلے مطالبے پر عملدرآمد شروع ہو گیا، جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے راولپنڈی میں دھرنے پر حکومت سے مذاکرات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
جماعت اسلامی کے پہلے مطالبے پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے تقریباً تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا ہے۔