کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاپتہ ہونے کے کئی دن بعد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔
۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحمداللہ ذولفقار احمد خریت سے گھر پہنچ گئے ہیں ،اس سے پہلے ان کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھاکہ ذوالفقار احمد جلد ہی اپنی فیملی کے پاس ہوں گے، ان کی اہل خانہ سے بات ہوگئی ہے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی کراچی اسد رضا نے بھی ذوالفقاراحمدکے اہلخانہ سے رابطے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ فیملی سے بات ہوئی ہے، انہوں نے ذوالفقار احمد سے رابطےکی تصدیق کی ہے،تاہم اب صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی لے گئے تھے، ان کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا، کراچی چیمبر اور تمام انڈسٹری ایسوسی ایشن نے پیر کو سائیٹ ایسوسی ایشن میں ہنگامی اجلاس بھی بلایا ہے