اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024 پر دستخط کردیے جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ ایکٹ بن گیا۔
صدر مملکت آصف زرادری نے گزشتہ شب الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ءپر دستخط کیے، گزٹ نوٹیفکیشن کیلیے بل سینٹ سیکریٹریٹ کو بھجوا دیا گیا.
اب قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا،ایوان سے بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔