اسلام آباد(اُمت نیوز)14اگست کی شام یا رات سے 18اگست کے دوران ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی۔
ہواؤں کی وجہ سے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیر کو بارش کے باعث ڈیرہ بگٹی کے مختلف نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔