انکار پر درخواست گزار کے ساتھ پراسرار واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا- گھر کے باہر فائرنگ ہوتی- گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی، فائل فوٹو
 انکار پر درخواست گزار کے ساتھ پراسرار واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا- گھر کے باہر فائرنگ ہوتی- گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی، فائل فوٹو

فوجی تحویل میں لیے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران کے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیلیے سہولت کاری کے الزام میں فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران کے نام سامنے آ گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار افسران میں 2ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ فوجی تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ افسران  میں بریگیڈیئر(ر)غفار، بریگیڈیئر (ر)نعیم  اور کرنل (ر)عاصم بھی شامل ہیں،ابتک ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 8افراد حراست میں لئےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے،تینوں افسران سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے،دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرکا تعلق چکوال سے ہے،دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئر فیض حمید کے خاص اور منظور نظر افسران تھے،دونوں افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔