تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کرکے بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا تھا، فائل فوٹو
تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کرکے بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا تھا، فائل فوٹو

 دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 5 لاشیں چاغی کے صدر مقام دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے ملی ہیں، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کرکے بجلی کے کھمبوں سے باندھ دیا گیا تھا۔

ریسکیو عملے کی جانب سے لاشوں کو کھمبوں سے الگ کرکے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔