پاکستان کے ہائی کمشنر سید زاہد رضا کی ماریشس کے صدر سے ملاقات

پاکستان اور ماریشس کے درمیان تعلقات کو مضبوط معاشی اور تجارتی رشتوں میں بدلنا چاہیے۔ہائی کمشنر زاہد رضا

August 18, 2024 · اہم خبریں, قومی

ماریشس(اُمت نیوز)ماریشس میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید زاہد رضا نے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن سے ملاقات کی۔

ہائی کمشنر سید زاہد رضا نے سفارتی اسناد صدر پرتھوی راج سنگھ روپن کو پیش کر دیں۔

ہائی کمشنر نے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔

ماریشس کے صدر نے حکومت اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی اور باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون بڑھایا جانا چاہیے۔

ہائی کمشنر زاہد رضا نے کہا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان تعلقات کو مضبوط معاشی اور تجارتی رشتوں میں بدلنا چاہیے۔