معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا، فائل فوٹو
معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا، فائل فوٹو

بجلی ریلیف ،ن لیگ اور پی پی قیادت نے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فوری طور پر پارٹی رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔

چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے صارفین کو بجلی میں فی یونٹ 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا گیا جس پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ن لیگ پر تنقید شروع کردی گئی، ان میں سندھ حکومت کے رہنما سرفہرست رہے۔

سندھ حکومت میں شامل رہنما شرجیل میمن، سعید غنی اور دیگر نے ن لیگ کو دیگر صوبوں میں نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا اور ن لیگ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سمیت آج مریم نواز نے بھی پیپلز پارٹی پر تنقید کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج دونوں حلیف جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے اپنی اپنی جماعتوں کے رہنماؤں کو بجلی ریلیف کے معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ہے اور پابند کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بیان نہ دیں۔