فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی، واٹر کارپوریشن کے تمام ہائیڈرنٹس سے ٹینکرز سروس بحال

کراچی: واٹر کارپوریشن کے تمام ہائیڈرنٹس سے ٹینکرز سروس بحال کر دی گئی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے سروس معطل ہوئی تھی، تمام ہائیڈرنٹس سے کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے، اب صارفین واٹر ٹینکرز بک کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 72 انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر ایک کا مرمتی کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر 5 کا مرمتی کام کل مکمل ہو گیا، لائن نمبر 5 سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی 2 لائنز پھٹ گئی تھیں۔