اسلام آباد(اُمت نیوز)مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز 6 میں رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت اور اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔